چیلنجز کے باجود معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے: گورنر سٹیٹ بینک

 Governor State Bank

Governor State Bank

کراچی (جیوڈیسک) ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب میں گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کے دیگر اثرات بھی نمایاں ہوں گے۔

درآمدات میں اضافہ مشینری کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے ہوا جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹی اور گھریلو صنعتوں، زراعت اور مکانات کی تعمیر کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔