چیلنجز کا شوق ہالی ووڈ لے گیا: دپیکا پڈوکون

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کا چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا شوق ان کو ہالی ووڈ لے گیا۔

دپیکا جن کی حال ہی میں ہالی ووڈ کی پہلی فلم ریلیز ہوئی اور کامیاب رہی نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے نئے نئے حالات کا سامنا کرنے کا شوق ہے اور خاص طور پر ایسی جگہ جا کر تجربہ کرنے کا شوق ہے جو میرے لئے بالکل اجنبی ہو۔

دیپکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2006ء میں کیا اور انہوں نے اپنی اولین فلموں سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ دیپکا کی مشہور فلموں میں “اوم شانتی اوم، لو آجکل اور یہ جوانی ہے دیوانی” وغیرہ شامل ہیں۔