چمن میں پٹرول پمپ پر آگ ، کئی گاڑیاں لپیٹ میں آگئیں

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن میں بوغرا روڈ پر پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے کئی گاڑیوں اور کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اوردو افراد زخمی ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینرز میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل موجود تھا، جو غیرقانونی طور پر لایا جاتا ہے۔