چمن:زیر تعمیر عمارت کے قریب بارودی مواد کے دھماکے، 7 افراد زخمی

Chaman Blast

Chaman Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) چمن میں مال روڈ پر 2 دھماکوں میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

مال روڈ پر ڈی پی او آفس کی زیر تعمیر عمارت کے باہر ریت اور بجری میں نصب بم کا دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور مقامی افراد موقع پر جمع ہوئے تو دوسرا دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں میں 2 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔