چیمپئنز کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی پہنچ گئے، والہانہ استقبال

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

کراچی (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزراء نے ائیرپورٹ پر قومی ہیروز کا استقبال کیا۔

شائقین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد قومی ہیروز کے استقبال کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر جمع تھی۔ اس موقع پر سرفراز احمد کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ کپتان کو پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے گھر لے جایا جائے گا۔

سرفراز احمد کے گھر اور گلی کو تصاویر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے جبکہ کپتان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر بھی موجود ہے، جو ان کی آمد کے منتظر ہیں۔