چیمپئنز فٹبال کپ، مانچسٹر سٹی نے روما کو 4-5 سے ہرا دیا

Champions Football Cup

Champions Football Cup

انگلینڈ (جیوڈیسک) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے روما کو پنلٹی ککس پر چار کے مقابلے میں میں پانچ گولز سے ہرا دیا۔

انٹرنیشنل فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والےمایہ ناز فٹبالر رحیم سٹرلنگ نے کھیل کے تیسرے منٹ میں ہی گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک دو دو گولز سے برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے پلیئرز کو پنلٹی ککس کیلئے میدان میں اتارا گیا جہاں مانچسٹر سٹی نے حریف ٹیم کیخلاف چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے کامیابی حاصل کر لی۔