چیمپئنز لیگ فٹبال میں بارسلونا اور آرسنل کا ٹکرائو آج ہوگا

Champions League Football

Champions League Football

بارسلونا (جیوڈیسک) چیمپینز لیگ فٹبال میں آج ا سپینش جائنٹ بارسلونا اور انگلش کلب آرسنل کے درمیان ٹکرائوہوگا ۔رائونڈ آف 16 کا فرسٹ لیگ بارسلونا میں کھیلا جائےگا۔

بارسلونا میں لیونل میسی اور لوئیس سواریز کا کامبی نیشن ہے تو رسنل کے اوزل اور الیور جیراوڈ بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ایک اور میچ میں ریال میڈرڈ روما کا سامنا کرے گی، ریال میڈرڈکے سابق کھلاڑی زیڈان کا بحیثیت کوچ یہ پہلا میچ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹرائیکرکرسچیانو رونالڈو تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

اٹالین کلب یوونیٹس جرمن کلب بائرن میونخ کا سامنا کرے گی۔انگلش کلب چیلسی کا مقابلہ ہیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔چیلسی کی پوسیبل لائن اپ میں کورٹیوئز،ایونوچ اور فیبری گاس شامل ہیں ۔ پیرس میں تھیاکو موٹا، ابراہمو وچ اور تھیاگو سلوا جیسے کھلاڑی موجود ہیں ۔دیگر میچز میں بینے فیکا کا مقابلہ زینٹ سے ہوگا ۔ بیلجیم کےکلب جینٹ اور جرمن کلب وولفسبرگ بھی آمنے ہونگے ۔