چیمپئنز لیگ میں کلبوں کی شرکت کے طریقہ کار میں تبدیلی

UEFA Champions League

UEFA Champions League

یورپ (جیوڈیسک) یورپی فٹبال کے نگران ادارے یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ میں ٹیموں کی شرکت کے طریقۂ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19-2018 میں یورپ کی چار بڑی لیگز سے چار کلبوں کی چیمپئنز لیگ کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت یقینی ہوگی۔

اس وقت یوئیفا کی رینکنگ کے مطابق یورپ کی چار بڑی لیگز میں انگلش پریئمیر لیگ، جرمنی کی بندزلیگا، اٹلی کی سیریا اے اور سیپن کی لا لیگا شامل ہیں۔

موجودہ قواعد کےمطابق انگلینڈ، جرمنی اور سپین کی لیگز سے تین تین ٹیموں کو ڈومیسٹک لیگ میں ان کی پوزیشن کی بنیاد پر چیمپئنز لیگ میں شامل کیا جاتا ہے جبکہ ان تینوں ملکوں کی لیگز سے ایک ٹیم کو کوالیفائی کرنے کے لیے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

اٹلی کی ڈومیسٹک لیگ میں سے دو ٹیموں کی چیمپیئنز لیگ میں شرکت یقینی ہوتی ہے جبکہ ایک پوزیشن کے لیے اس کی ٹیم کو کوالیفائنگ روانڈ سے گزرنا پڑتا ہے۔

چیمپئنز لیگ کو منتظم یوئیفا نے کہا ہے کہ نئے رولز کے تحت یوروپا لیگ کی فاتح ٹیم کی چیمپئنز لیگ میں شرکت یقینی ہو گی۔

یوئیفا لیگ نے مزید کہا ہے کہ یورپی لیگز کی درجہ بندی کرتے ہوئے کلبوں کی ماضی میں چیمپئینز لیگ کے مقابلوں میں کامیابیوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

ایسی یورپی کلبوں کو پوائنٹس ملیں گے جنھوں نے ماضی میں ٹائیٹل جیتے ہوں لیکن حالیہ کامیابیوں کے لیے زیادہ پوائنٹس رکھےجائیں گے۔

رواں سال مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔

رولز میں تبدیلی سے اٹلی کے اے سی میلان اور انٹر میلان فٹبال کلبوں اور انگلینڈ کے لیور پول اور مانچسٹر یونائٹیڈ کی چیمپئنز لیگ میں شرکت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔رواں برس اے میلان، انٹر میلان، لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹیڈ شامل نہیں ہوں گے۔

یوئیفا نے کہ چیمپئنز لیگ اور یوروپا لیگ کے فنڈ کی تقسیم کے نظام میں بھی تبدیلی کی جائے جس سے اب کلبوں کو پہلے سے زیادہ زیادہ رقم ملے گی۔

یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ کے رولز میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ ’یہ انقلابی عمل نہیں بلکہ ارتقائی عمل ہے۔‘

یوئیفا مقابلوں کے ڈائریکٹر جیورجو مارشیٹی نے واضح کیا کہ چیمپئز لیگ کے موجودہ فارمیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

چیمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ روانڈ میں آٹھ گروپ ہوں گے اور ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ کوالیفائی رونڈ کے بعد 16 ٹیمیں ناک آؤٹ سٹیج میں مدمقابل ہوں گی۔