چیمپئنز فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے آرسنل کو شکست دے دی

Champions Football League

Champions Football League

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا

چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے بائرن میونخ کے خلاف پہلا گول 20 ویں منٹ میں داغ دیا،ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں انہیں 55ویں منٹ میں پہلی کامیابی مل گئی،اس کے بعد وہ آرسنل کی ٹیم پر مکمل طور پر چھائے رہے اور وقفے وقفے سے مزید چار گولز داغے، مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔