چیمپئنز فٹبال لیگ: رالی میڈرڈ اور موناکو نے میچز جیت لیے

Champions League Football

Champions League Football

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ اور سپورٹنگ سی پی کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کے سینتالیسویں منٹ میں سپورٹنگ سی پی نے شاندار گول کر کے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ ریال میڈرڈ نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور کھیل کے اختتام لمحات میں دو گولز سکور کر کے کامیابی سمیٹ لی۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں موناکو اور ٹاٹنہیم کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ چھوٹی ٹیم موناکو نے بڑی ٹیم کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے میچ میں وقفے وقفے سے دو گولز کیے جبکہ مخالف ٹیم ایک ہی گول کر سکی، جو ان کی کامیابی کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔