چیمپئنز ٹرافی فائنل: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار بلے بازی، انڈین ٹیم کیلئے 339 کا ٹارگٹ

Champions Trophy Final

Champions Trophy Final

لندن (جیوڈیسک) کنگٹن اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 339 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 114 رنز کی یادگار کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں اظہر علی 59 اور بابر اعظم 46 بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حفیظ نے 57 جبکہ عماد وسیم نے 25 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

کی بیٹنگ جاری ہے۔ انڈین کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان میدان میں اترے۔ دونوں بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز اپنایا۔ تاہم پاکستانی اننگز کو ابھی کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ فخر زمان انڈین باؤلر بومرا کی گیند پر ایک کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر دھونی کو اپنا کیچ دے بیٹھے، تاہم تھرڈ ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیدیا جس سے فخر زمان کی وکٹ بچ گئی۔

اس کے بعد دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نہ صرف ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا بلکہ اپنی ںصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 128 رنز بنائے جو روایتی حریف انڈیا کیخلاف ایک ریکارڈ ہے۔

ٹیم کا سکور 128 پر پہنچا تو اظہر علی رن آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ بومرا کی تھرو پر وکٹ کیپر دھونی نے انھیں رن آؤٹ کیا۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے باز فخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 92 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد فخر زمان نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی تاہم ٹیم کا سکور 200 رنز پر پہنچا تو وہ ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پانڈیا کی گیند پر جدیجہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

اس کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک کی جوڑی نے بھی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، تاہم سکور 247 رنز پر پہنچا تو شعیب ملک ایک غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ بھونیشور کمار کی گیند پر جادھو نے ان کا آسان کیچ لیا۔ شعیب ملک صرف 12 رنز بنا سکے۔

پاکستان کو چوتھا ںقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ جادھو کی گیند پر یووراج سنگھ نے ان کا کیچ لیا۔ بابر اعظم نے بھی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور عماد وسیم نے میدان سنبھالا اور سکور کو آگے بڑھایا۔ محمد حفیظ نے صرف 34 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ محمد حفیظ 57 جبکہ عماد وسیم نے 25 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔

انڈین ٹیم کی جانب سے کوئی بھی باؤلر پاکستانی بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ روی چندرن سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 70 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ بھونیشور کمار، پانڈیا اور جادھو بھی مہنگے ثابت ہوئے تاہم انہوں نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔