چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان کا جنوبی افریقہ سے جوڑ پڑے گا

Pakistan vs South Africa

Pakistan vs South Africa

برمنگھم (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میدان لگے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم کرو یا مرو کی صورتحال سے دوچار ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ناکامی گرین شرٹس کو ایونٹ سے باہر کر دے گی۔ برمنگھم میں ڈے نائٹ میچ کے لئے سپورٹنگ پچ تیار کی گئی ہے۔ پہلے میچ میں سرفراز الیون کو بھارت کے ہاتھوں ایک سو چوبیس رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف چھیانوے اسکور سے کامیاب رہی تھی۔

ون ڈے مقابلوں میں شاہینوں کے خلاف پروٹیز کا پلہ بھاری ہے، 72 میں سے سینتالیس میچ پروٹیز نے جیتے جبکہ 24 میں قومی ٹیم فاتح رہی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھی جنوبی افریقہ کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ اب تک ہونے والے دونوں میچز میں پروٹیز نے ہی میدان مارا۔