مڈل ویٹ چیمپئن شپ، باکسر کنیلو الوریز اور گینیڈی گلووکن کے درمیان فائٹ آج ہو گی

Championships

Championships

لاس ویگاس (جیوڈیسک) ٹی موبائل ایرینا میں گینیڈی گلووکن کو کنیلوالویرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ فائٹ سے قبل دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا۔ پرجوش شائقین نے فائٹرز کا شاندار استقبال کیا۔

ٹرپل جی کے نام سے مشہور گینیڈی گلووکن ڈبلیو بی سی، آئی بی ایف اور آئی بی او کے مڈل ویٹ چیمپئن قازقستانی مکے باز نے سینتیس پروفیشنل باوٹس میں حصہ لیا اور تینتیس بار حریفوں کو ناک آوٹ کیا۔ دوسری جانب کنیلو الوریز انچاس بار رنگ میں اترے۔

ستائیس سالہ باکسر نے تین مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کنیلو الوریز کو صرف ایک بار فلوئیڈ مے ویدر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔