پی ایف یو سی کے مرکزی عہدیداران کی وی سی پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

Meeting

Meeting

نئے کالم نگاروں کی تنظیم پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی دعوت پر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وی سی آفس میں ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات اور باہمی گفت و شنید کی ، تعلیمی امور اور یونیورسٹی کے اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پی ایف یو سی کے عہدیداروں فرخ شہباز وڑائچ ، حافظ ذوہیب طیب ، فرید رزاقی ، محمد نورالہدیٰ ، عبدالسلام وٹو اور حافظ محمد زاہد کو کتاب میلے کا تفصیلی دورہ کروایا اور پھولوں اور کتب کے تحائف دئیے ۔

ڈاکٹر مجاہد کامران نے نوجوان قلم کاروں کی کاوشوں کو سراہا اور پی ایف یوسی کو نئے لکھنے والوں کیلئے راہنمائی بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کا آگے آنا اور ملکی و تعلیمی مسائل پر اپنے آراء کا اظہار بلاشبہ ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ اس نشست اور دورہ کے موقع پر سینئر صحافی و کالم نگار عطاء الرحمن ، سلمان عابد و دیگر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بھی شریک تھے ۔