تبدیلی کی لہر پورے ملک میں دوڑ رہی ہے عوام نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، انجینئر صابر احمد

Karachi

Karachi

کراچی : جماعت اسلامی زون دستگیر کے تحت جامع مسجد رضوان، فیڈرل بی ایریا میں منعقد ایک روزہ دعوتی و تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجینئر صابر احمد نے کہا کہ مہنگائی، لوٹ مار اور بوری بند لاشوں کے تحفے قوم کو نئے سبز سبز باغ دکھانے والے حکمرانوں کے کرتوتوں کا کارنامہ ہیں، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

چہرے بدل بدل کر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی سول اور فوجی حکمرانوں کے تحفے ہیں۔ عوام استحصالی عناصر کو پہچان چکے ہیں، تبدیلی کی لہر پورے ملک میں دوڑ رہی ہے عوام نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں اور جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں میں دیانتدار، باصلاحیت اور باکردار امیدوار میدان میں اتارے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں انتہائی سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہوگا۔ دعوتی و تربیتی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں اور اس کے فلاحی کاموں سے لوگوں کو آگاہ کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دینے پر آمادہ کریں۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو کامیاب کرا کر اس زمین پر عدل کانظام قائم کریں گے تو ہی خوشحالی اور سکون میسر ہو سکے گا،کراچی کو امن و خوشحالی کا گہوراہ جماعت اسلامی ہی بنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اہلیان کراچی کو یقین دلاتی ہے کہ جب دیانتدار اور خداکاخوف رکھنے والی قیادت برسراقتدار آئے گی تو وہ ہر سال اپنی زکوة، فطرہ ،قربانی کی کھال اپنی مرضی سے دے سکیں گے ،کوئی اُن کی زمین یا فلیٹ پر قبضہ نہیں کر سکے گا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کی سرگرمیاں پاکستان میں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، جماعت اسلامی بے سہارا اور لاچار لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ، سیلاب یا کوئی اورآفت ہو الخدمت ہر مصیبت کی گھڑی میں عوام کے ساتھ تھی۔اجتماع میں نائب امیر زون ممتاز خان نے ملٹی میڈیا کے ذریعے بلدیاتی حدود بندیاں کا جائزہ پیش کیا جبکہ مولانا مفتی مصباح الدین صابر نے ”صفات المومنون پر درس قرآن دیا