چوکی انچارج کھارا کی نواحی گائوں کھارا میں کھلی کچہری

Public Issues

Public Issues

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چوکی انچارج کھارا کی نواحی گائوں کھارا میں کھلی کچہری، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی یقین دھانی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چوکی انچارج کھارا سب انسپکٹر مظفر نے مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔

کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پرچوکی انچارج کھارا سب انسپکٹر مظفر نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہے، جسے بلا تفریق پورا کیا جائے گا، ملکی حالات کے پیش نظر عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، پولیس کو اطلاع کئے بغیر کسی اجنبی کو مکان کرایہ پر نہ دیں۔

اپنے ارد گرد ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے بھی عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے، عوام اپنے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے میرے موبائل پر اطلاع دیں، فوری کاروائی کروں گا، عوام اپنے مسائل اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کیلئے چوکی میں آ کر بھی مجھ سے مل سکتے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126