انچارج خواتین ڈیسک عوامی محبت نائلہ نذیر اور گاسپل سنگر تبیتا کے بڑے بھائی اسلم شہزاد کی وفات پر اظہار تعزیت

Naila Nazir

Naila Nazir

لاہور (اقبال کھوکھر) ہیلپ وے کی چیئر پرسن، عوامی محبت خواتین ڈیسک کی انچارج،انٹرنیشنل میڈیا فورم کی ممبر بورڈ نائلہ نذیر اور معروف گاسپل سنگر تبیتا گل کے بڑے بھائی گاسپل سنگر اسلم شہزاد گل گزشتہ روز وفات پا گئے۔وہ مشہور مسیحی گیتوں کے والیم”روح دی بارش” کے خالق تھے۔مرحوم کچھ عرصہ سے ڈینگی کے باعث انڈس ہسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے۔ڈاکٹر نائلہ نزیر کے خاندان کے سربراہ تھے اور ایک ہمدرد انسان تھے جو خاندان کے تمام افراد سے گہری محبت رکھتے تھے۔

ان کی وفات سے نذیرفیملی میں ایک کہرام ٹوٹا ہے۔ اسلم شہزاد کی وفات کی خبرپر ”عوامی محبت گروپ” کے چیف ایڈیٹراقبال کھوکھر،ہیلپ وے اور انٹرنیشنل میڈیافورم کی ساری ٹیم،کلاس کے ڈائریکٹر جوزف فرانسس،کینیڈا سے کرسچن لبریشن فرنٹ کے چیئرمین خالدگل،وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میرحاصل خان بزنجو،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک،صدرنیشنل پارٹی پنجاب ایوب ملک، جنرل سیکرٹری طالب حسین، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور میاں اللہ نواز،صدر امریکہ سے گلوبل کرسچن وائس کی صدرزیباگل ،ایگاکینی، جہانگیر پیارا،ایم پی اے شنیلاروت،ایم پی اے سونیامیری گل،ایم پی اے شہزاد منشی،ہندورہنماء رتن لعل،سکھ لیڈرسردارمہندرپال سنگھ،نیدرلینڈرز سے گلباز،برادرعظیم ،سپین سے جاوید اقبال گل، آزادکشمیر سے پاسٹر سونیا ریاست،تھائی لینڈ سے عاطف گل،روبن کھوکھر،فرانس سے عمانوئیل ناز،بیلجئیم سے بشپ ارشد کھوکھر ،ناروے سے شیخ خلیل خرم،چیف ایڈیٹر ماہنامہ دیدہ زیب تہمینہ رانا،سویڈن سے پاسٹر پطرس سلکھن،صدر پریس کلب قصور ،چیف ایڈیٹر روزنامہ خبرنامہ عمران سلفی،پاکستان میڈیاسروسزکے ڈائریکٹر سعید بھٹی،پریس کلب لاہور کے خاور نعیم ہاشمی،امجد رانا،روزنامہ شفق کے چیف ایڈیٹر سہیل اختر،روزنامہ سسٹم کے چیف ایڈیٹرنواب ناظم،سنیئرکالم نویس ایم اے تبسم، کاتھولک ٹی وی کے انچارج ریورنڈ فادرمورس جلال، ڈائریکٹر جیسبر عاشق،آئزک ٹی وی کے ڈائریکٹر منیر بھٹی،ہوپ آف گلوری چرچ کے چیئرمین پاسٹرپرویزندیم گل،جوشوا چر چ کے چئیرمین پاسٹراصغر جان،بحالی صوبہ بہاولپورتحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ،سابق ایم پی اے سلیم خورشید کھوکھر،بنک مینجر میاں محمود،پی سی این پی کے سہیل ہابل،ہیلپ وے کے جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی،لالہ کمپیوٹرز کے چیف ایگزیکٹو رشیدلالہ،انٹرفیتھ کے رہنماء یوئیل بھٹی فرام کینیڈا،یونائیٹڈ کرسچن فرنٹ کینیڈاکے صدر پرویز مسیح ،صدر برائٹ فیوچرسوسائٹی سیموئیل پیارا،صدر پیپلزپارٹی مینارٹیز پنجاب عمران اٹھوال،عوامی محبت میگزین ایڈیٹر ایس ایم صابر،بشپ یعقوب پال،بشپ جیمزپال کراچی،بشپ نعیم سیموئیل سمیت دیگر مذہبی،سیاسی اور سماجی شخصیات نے نائلہ نذیر سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔اقبال کھوکھر نے دعاکی کہ خداتعالیٰ مرحوم کو ابدی آرام بخشے اورتمام سوگواران خاندان کوصبر،ہمت اور حوصلہ عطافرمائے۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گائوں برہان دی جھوک چک نمبر420گ ب ستیانہ روڈ ضلع فیصل آباد میں جمعہ کو اداکی جائے گی۔