پاکستانی کمیونٹی سویڈن کی جانب سے مسز دیبا نعیم چوہدری کو چیئرپرسن منتحب ہونے پر مبارکباد

Deeba Naeem Chaudhry

Deeba Naeem Chaudhry

سٹاک ہوم (نمائیندہ خصوصی) سویڈن کی پاکستانی کمیونٹی نے دیبا نعیم چوہدری کو پاکستان ویمن گروپ یونان سوشل اینڈ چیریٹی کمیٹی کی چئیرپرسن منتحب ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

محترمہ عاصمہ خالد عثمان کی سرپرستی میں بننے والی سوشل اینڈ چیئریٹی کمیٹی میں بطور چیئرپرسن مسز دیبا نعیم چوہدری کا انتخاب انکی یونان میں سماجی اور فلاحی خدمات کا صلہ ہے۔

مسز دیبا نعیم چوہدری یونان میں الیکڑانک میڈیامیں پاکستانی خواتین کی نمایندگی کا اعزاز رکھتی ہیں وہ خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اہم کردار ادا کریں گی۔