خیرات کی رقم سے سٹہ کیوں کھیلا ؟ عمران خان قوم کو جواب دیں : عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

فیصل آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر عابد شیر علی عمران خان پر برس پڑے، کہتے ہیں خیرات کی رقم سے سٹہ کیوں کھیلا ؟ عمران خان قوم کو جواب دیں، مُلک کپتان کی خواہشات پر نہیں چل سکتا۔

فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان پر خوب نشتر چلائے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے احتجاج کوئی بھی کرا سکتا ہے، عمران خان کے پاس ثبوت موجود نہیں تو وہ بات کیوں کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مُلک عمران خان کی خواہشات پر نہیں چل سکتا ، پاناما لیکس کی تحقیقات پر کمیشن تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے بنے گا ، عمران خان دو دن میانوالی کی جیل میں نہیں گزار سکے ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا۔ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ وہ 2018 کے بعد بھی وزیراعظم ہی رہیں گے۔