چارسدہ : مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی

Census Team Firing

Census Team Firing

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مالاکنڈ ایجنسی کے سرحدی علاقے ہری چند میں مردم شماری کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس سے پولیس اہلکار تاج محمد زخمی ہو گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فخر عالم زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔

چارسدہ میں مردم شماری کے لئے آرمی ٹیم کے کرنل آفتاب اور اسسٹنٹ کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ علاقے میں مردم شماری کا عمل جاری رہے گا ۔ حکام کی جانب سے زخمی پولیس اہلکار کے لئے بہادری دکھانے پر پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔