چارسدہ میں چھت گرنے سے خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق

Roof Collapse

Roof Collapse

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

چارسدہ میں تھانہ تنگی کی حدود میں واقع علاقہ پاڑہ جرندہ میں اجون خان نامی شخص کے گھر کے کمرے کی چھت گر گئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر اجون خان کی بیٹی شاہ خرم اور 5 سال کا بچہ دم توڑ گیا۔

بچہ مہمان کے طور پر اجون خان کے گھر آیا تھا جبکہ 3 خواتین اورایک بچہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمرے کی چھت بوسیدہ تھی۔