چوہدری محمد اعظم کی خوش دامن کو آبائی قبرستان لدھا سدھا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Namazi Janaza

Namazi Janaza

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ادارہ منہا ج القرآن فرانس کے نائب صدر اول چوہدری محمد اعظم کی خوش دامن اور چوہدری محمد احسان کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان لدھا سدھا میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق فرانس کے دار الحکومت پیرس میں گزشتہ روز انتقا ل کرنے والی حاجی محمد اعظم کی خواش دامن (ساس ) کی میت پیرس سے اپنے آبائی گاوں لدھا سدھا پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ہر آنکھ اشکبار تھی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر منظور حسین خاں جنجوعہ ۔نائب صدر حاجی مذمل حسین ،بلو مذمل ۔حاجی ثناء اللہ پونتو کومبو۔پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہدمصطفی اعوان کے علاوہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔