چوہدری عابد رضا کا ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر کے ہمراہ گرلز پرائمری سکول کوٹلہ کا دورہ

Girls Primary School, Kotla, Visit

Girls Primary School, Kotla, Visit

کوٹلہ ارب علی خاں: ایم این اے چوہدری عابد رضا کا ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر کے ہمرا ہ گرلز پرائمری سکول کوٹلہ کا دورہ ۔ سکول بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیرکیا جائے گا۔

دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گرلز پرائمری سکول کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ بچوں کے لئے عمارت وسیع کی جائے اور کھیلنے کیلئے گرائونڈ بھی کھلا ہو جائے۔سکول ہٰذا میں تعداد ہونے سے بچوں کیلئے کافی مسائل تھے جن کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اپنے حلقے کے تمام سکولز میں جتنی بھی سہولیات کم ہیں ان کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا تاکہ قوم کے نونہال بہتر طریقے سے اپنی پڑھائی مکمل کرسکیں۔