چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے حلقہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھا دئیے ہیں، زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے حلقہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھا دئیے ہیں ،پاکستان بھر میں ایسے عوامی نمائندوں کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگ رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہی انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی ٹیم میں کام کرنے والے افراد کو ہی شامل کیا ہے ۔جو عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز پر پہنچانے کا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انڈیا کو مزاکرات کی میز پر لانا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شاندار خارجہ پالیسی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاک چین راہدری اور گواردر پورٹ تک رسائی سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔