کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 28/10/2017

Dera Kotla

Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے خصوصی ملاقات کی وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں حلقہ این اے 107 میں سوئی گی کی فراہمی اور کافی عرصہ سے التواء کا شکار سروس روڈ کھاریاں کے منصوبے پر بات چیت کی گئی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کوٹلہ ارب علی خان کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے اور کھاریاں میں سروس روڈ کی تعمیر کی منظوری دی اور متعلقہ محکموں کو منصوبہ جات کو جلد شروع کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات کو سراہا اور ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے مزید کام کرنے کا کہا ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے کوٹلہ ارب علی خان میں سوئی گیس کی فراہمی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں میں سروس روڈ پر کام جلد کام شروع کرانے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکر ادا کیا۔

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے وعدے وفا کر دیے کوٹلہ ار ب علی خان میں گیس کی منظوری اور کھاریاں سروس روڈ کا منصوبہ شروع ممبر قومی اسمبلی نے کوٹلہ ارب علی خان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو خوشخبریاں سنا دیں کوٹلہ ارب علی خان میں جی ٹی روڈ ٹھیکریاں موڑ سے سوئی گیس ٹرانسمیشن لائن سے براستہ باہروال ، گلیانہ گیس فراہم کی جائے گی جس سے حلقہ پی پی 115کے تقریبا تمام گاوں کو گیس کی سہولت میسر ہو سکے گی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں میں تقریبا ایک سال سے زیر التواء سروس روڈ کے منصوبے پر بھی کام شروع کرا دیا گیا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ہدایات پر متعلقہ محکمہ کے ٹھیکیدار کی مشینری کھاریاں میں پہنچ گئی اور آنے والے دنوں میں سروس روڈ کے منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔