چوہدری افضل لنگاہ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر پیرس کے صحافی برادران کی آمد

Condolences With Chaudhry Afzal Father Death

Condolences With Chaudhry Afzal Father Death

پیرس، منڈی بہاوالدین (میاں عرفان صدیق) چوہدری افضل لنگاہ کے والد کی وفات پراظہار تعزیت کےلئے ان کے گھر پیرس کے سیاسی، کاروباری اور معروف صحافی برادران کی آمد۔ تفصیل کے مطابق پیرس کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری افضل لنگاہ کے والد محترم مرحوم گزشتہ روز رضائے اعلی سے انتقال کر گئے تھے۔ چوہدری افضل لنگاہ کے والد محترم مرحوم کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاون کوٹیرہ ملکوال میں ادا کیا گیا۔

اس سلسلہ میں پیرس کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری افضل لنگاہ کے والد مرحوم کی وفات پراظہار تعزیت کےلئے ملکوال ان کے گھر پہنچ گئے۔ انھوں نے چوہدری افضل لنگاہ کےوالد مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔

شرکت کرنے والوں میں پیرس کے معروف بزنس مین چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، جنگ گروپ سے نامورصحافی راجہ منظور حسین جنجوعہ، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق، گجرات کے معروف صحافی عبدالمجید، اعجاز اقبال، چوہدری کریم داد، تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چوہدری مظہر گوندل، چوہدری سجاد بھاواوردیگرافراد شامل تھے۔