چودھری علی شان سونی کی حلقہ سماہنی کے نمائندہ وفد کے ہمراہ پر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس

Speech

Speech

بھمبر (نامہ نگار) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر، ممبر اسمبلی حلقہ ایل اے 6 سماہنی و سابق وزیر مال چودھری علی شان سونی نے حلقہ سماہنی کے نمائندہ وفد کے ہمراہ پر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایما پر میرے سیاسی مخالفین نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے میرے گھرپر پولیس گردی کرائی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

پولیس نے میرے گھرکی اس طرح داخل ہوئی جس طرح کسی دہشت گرد کے گھرداخل ہوتی ہے پولیس نے خواتین اور بچوں سے بدتمیزی، بد اخلاقی اور بد سلوکی کی اور خود پولیس نے تسلیم کیا کہ میرے گھر سے ایک گولی تک نہیں ملی، اپنے دس سالہ دور میں اپنے کسی سیاسی مخالف کے گھر پولیس کا سپاہی تک نہیں بھیجا موجودہ حکومت نے چند شکست خوردہ عناصر کی مذموم سازش کو شیلٹر دیا اگر تین مرتبہ منتخب ممبر اسمبلی کے ساتھ اس قسم کا سلوک کیا جا رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا حشر کیا جائے گا اس کا اندازہ باخوبی لگایا جا سکتا ہے عوامی سطح پر احتجاج کے لئے شدید دبائو ہے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ایک دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گئے اور اگر احتجاج کا فیصلہ ہوتا ہے تو پھر آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کام امن امان بحال کرنا ہے نہ کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنا اور تین الیکشن ہارنے والوں کے ہاتھوں کٹ پتلی بننا ہے سیاسی مخالفین کو بتا دینا چا ہتا ہوں کہ ان کی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں اور مذموم عزائم لوگوں کے دلوں میں میری محبت اور عوام کے ساتھ میرے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتے جب سے ممبر اسمبلی بنا ہوں میرے خلاف ناکام شکست خوردہ عناصر سازشوں میں مصروف ہیں الیکشن کے میدان میں بار بار ہارنے کے بعد میرے سیاسی مخالفین مجھے سیاسی طور پر قتل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی الیکشن میں میرے مد مقابل راجہ مقصود احمد خان کا بیان حقائق پر مبنی نہیں انہوں نے اپنے بیان میں حساس اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے میرے خلاف کارروائی حکومت اور حلقہ میں سیاسی مخا لفین کی ایما پر کی گئی سیکورٹی ادارے ہمارے لئے قابل احترام ہیں چودھری علی شان سونی نے مزید کہا کہ لیاقت علی کے گھر بھی اسلحہ پلانٹ کیا گیا میرے ووٹروں سپوٹروں کے خلاف منظم سازش کے تحت جھوٹے مقدمے قائم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مرا دامن صاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے حلقہ کے عوام میں مسلسل تین مرتبہ کامیاب کیا مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں اور حلقہ کے حالات خراب نہ کریں اس سارے معاملہ میں برادری ازم کا کوئی پہلو نہیںضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور سرچ آپریشن کرنا ہے تو بلا تحصیص سب کا کریں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈ منسٹر یٹر راجہ ظفر اقبال خان نے کہا کہ چودھری علی شان سونی کے مخا لف امیدوار راجہ مقصود احمد خان اپنے دور حکومت کو شریف ترین دور کہتے ہیں لیکن اس دور میں 17قتل ہوئے لوگوں کو مال میویشی فروخت کر کے کلاشنکوفیں خریدنے کی ترغیب دی گئی لیکن چودھری علی شان سونی کے دور حکومت میں ایک بھی سیاسی قتل نہیں ہوا مخالفین نے چند ماہ قبل ہونے والے الیکن میں منظم دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جسے پاک آرمی کی تعیناتی سے پورا نہ کیا جا سکا اس الیکشن میں بھی علی شان سونی کے مخالفین لاشیں گرانا چاہتے تھے فاروق حیدر خان نے ان شکست خوردہ عناصر کو کہہ رکھا ہے کہ طارق فاروق سے بچ کر رہیں باقی کو رگڑا لگائیں بردادری کی حکومت ہے ڈی سی ایس بھمبر حلقہ میں قتل و غارت اور پر امن فضا میں آ گ لگا رہے ہیں ان کو نکیل ڈالی جائے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں ضلعی انتظامیہ نے جنڈی چونترہ سے بندہ پکڑا کیا ن لیگ سے تعلق رکھنے والے شراب فروش ان کے مامے لگتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے راجہ مقصود خان سے اپیل کرتا ہوں اپنی ہار تسلیم کر لیں فاروق حیدر حکومت آپ کی برادری کی حکو مت ہے آپ کو فنڈز ملتے رہیں گئے ضلع انتظامیہ مختلف ایشوز کو کنٹرول کرتی ہے لیکن موجودہ ڈی سی ایس پی خود مسائل اور ایشو ز پیدا کر کے افراتفری پھیلا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی حرکتوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومتی ایما پر سب کچھ کر رہے ہیں پریس کابفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری منظور احمد ایڈووکیٹ، چودھری منیر اللہ ایڈووکیٹ، سابق ایڈ منسٹریٹر چودھری اسلم شاہین، چودھری عکاس ندیم ایڈووکیٹ، احسان الحق صدیقی اور میجر (ر) چودھری طارق محمود نے کہ ہم چودھری علی شان سونی کی رہائش گاہ پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقہ سما ہنی میں ہارے ہوئے لوگوں کی ایما پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ چودھری علی شان سونی مشاورت کے ساتھ جو فیصلہ کریں گئے ان کی ہر کال پر لبیک کہییں گئے اور عوام سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کریں گئے سابق وزیر مال اور ممبر اسمبلی چودھری علی شان سونی کی پریس کانفرنس کے موقع پر حلقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جمع ہو گئے جبکہ ممبر اسمبلی و سابق وزیر مال چودھری علی شان سونی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اس قسم کی خبریں قبل از وقت ہیں اپنے ساتھیوں اور کارکنان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گئے