چوہدری جعفر اقبال ان ایکشن، تھانہ سٹی سے رکشہ ڈرائیوروں کو بازیاب کروا لیا

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ: چوہدری جعفر اقبال ان ایکشن، تھانہ سٹی سے رکشہ ڈرائیوروں کو بازیاب کروا لیا، مونسپل کمیٹی کے ذمہ داران اور پولیس کیخلاف کاروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو سفارش، تجاوزات کی آڑ میں مظلوم شہریوں پر ظلم نہیں ہونے دینگے،رکشہ اسٹینڈ کیلئے متبادل جگہ اور پرچی ختم کرنے کا اعلان،رکشہ ڈرائیوروں کے چوہدری جعفر اقبال کے حق میں نعرے ،فوری کاروائی کرنے پر رکشہ ڈرائیور یونین نے ایم این اے کا شکریہ ادا کیاگزشتہ روز تھانہ سٹی کے سامنے چوہدری جعفر اقبال(ایم این اےNA106)نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ر کشہ ڈرائیورحضرات چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ اور MOR وجاہت صدیقی کی آنکھ میں کھٹکتے ہیں۔رکشہ ڈرائیوروں کو نہ تو سروس روڈپر کھڑا ہونے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی جی ٹی روڈ پر سارا لالہ موسیٰ گواہ ہے کہ سروس روڈ پرائیویٹ گاڑیوں والے بھی استعمال کرتے ہیں اور سر کاری گاڑیوں والے بھی بلکہ سروس روڈپر ایک ویگن اسٹینڈ بھی موجود ہے چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ اور وجاہت صدیقی کیا اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ وہ ویگن اسٹینڈ کس کی ملکیت ہے۔

کل بھی چار رکشہ ڈرائیوروں کو بغیر کسی درخواست کے وجاہت صدیقی صاحب تھانہ میں دے گئے صبح سے لیکر شام تک ان رکشہ ڈرائیوروں کو تھانہ میں بٹھا کر شام کو چھوڑ دیا گیا اور آج بھی ایسا ہی کیا گیا ،میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور بلدیہ آفیسر لالہ موسیٰ ان رکشہ ڈرائیوں سے چاہتے کیا ہیں چوہدری جعفراقبال کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ھائی وے عمران خان نے چند روز پہلے میری درخواست پر جی ٹی روڈپر رکشہ ڈرائیوروں کیلئے دو جگہ مختص کی تھی مگر اب رکشہ والوں کو وہاں بھی کھڑا نہیں ہونے دیا جا رہا ۔میری مداخلت کہ بعد تھانہ سٹی نے رکشہ ڈرائیورز کو چھوڑ دیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے تھانہ سٹی کے متعلقہ کاروائی کا کہا ہے اور میری درخواست ہے کہ بلدیہ آفیسر کے خلاف بھی کاروائی جائے جن کو رکشہ والوں کے علاوہ لالہ موسیٰ میں اور کوئی تجاوزات نظر نہیں آتی میں اپنے رکشہ ڈرائیور بھائیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ نیشنل ھائی وے رکشہ ڈرائیورو ں کیلئے پارکنگ کی جگہ بھی مختص کرے گی۔