چوہدری محمد رزاق ڈھل کے والد مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری

Condolence with Chaudhry Mohammad Razaq

Condolence with Chaudhry Mohammad Razaq

فرانس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق ڈھل کے والد مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گاڑیوں کے شوروم پر دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہو گیا۔

پیرس کی سیاسی وسماجی اور کاروباری معروف شخصیات نے چوہدری محمد رزاق ڈھل کے صاحبزادے چوہدری رضی الحسن سے اظہار افسوس کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن پیئر فیت ویلئر لوبل کے صدر ملک ناصر محمود آف سرگودھا، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اورسچ ٹی وی پیرس کے بیور و چیف حافظ چاند جنید، حاجی مزمل حسین، سبط مزمل، عمران بٹ،مظہر گجر، فیصل محمود آف راولپنڈی، ڈار صاحب، امین، سید آصف حسین شاہ، سجاد خان نے چوہدری رزاق ڈھل کے والد مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے (آمین)۔

چوہدری رزاق ڈھل سے تعزیت کے لئے 00923480442473پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔