چوہدری ندیم اصغر کی پیرس تشریف آواری پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے ورکرز اور جیالوں نے ان کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر چوہدری ندیم اصغر کی پیرس تشریف آواری پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے ورکرز اور جیالوں نے ان کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں ندیم اصغر کایرہ نے فرانس میں اپنی آمد کےحوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے ہماری ذمہ داری لگائی ہے کہ یورپ میں پیپلز پارٹی کے تمام ورکرز سے ملاقات کر کے ان کے خیالات چئیرمین کو پیش کروں۔اںھوں نے کہا کہ نہ تو میں کسی کو نامزد کر سکتا ہوں اور نہ ہی کسی کی اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہوں میں آپ تمام دوستوں کے خیالات چئیرمین کی خدمت میں پیش کروں اور یہ فریضہ ایمانداری سے ادا کروں گا۔ فائنل فیصلہ چئیرمین جناب بلاول بھٹو زرداری ہی کریں گے۔ اس سے پہلے اسٹیج سیکرٹری قاضی عامر لطیف نے کہا کہ ہم سب ورکرز متحد ہیں اور اس کا تمام سہرا کامران یوسف گھمن کو جاتا ہے جنہوں نے تمام دوستوں کو پارٹی پلیٹ فارم پر متحد کیا اور پارٹی کے جھنڈے تلے سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ان کو ہی آئندہ ذمہ داریوں دی جائیں تاکہ وہ پارٹی کو اسی طرح لے کر چلتے رہیں۔آخر میں ملک منیر احمد نے تمام شہداء کے افضال ثواب اور قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایثال ثواب کےلئے دعا کروائی۔

Party

Party

Party

Party

Party

Party