چوہدری نثار کراچی میں رینجرزاختیارات سے متعلق اہم پریس کانفرنس کریں گے

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج شام 4 بجے کراچی میں رینجرز اختیارات سے متعلق اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات میں تاخیری حربے اختیار کئے جانے پر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں پالیسی بیان دیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 4 دسمبرکو مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے اختیارات میں توسیع سندھ اسمبلی کی منظوری سے کرنے کی خواہاں ہے تاہم اب رینجرز اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے اختیار کئے جارہے ہیں۔