چوہدری نثار کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں: مراد علی شاہ

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے چوہدری نثار کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ۔ ان کی تقریر سے متعلق پیپلز پارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور نوید قمر کے ہمرا فیڈریشن ہاوس پہنچے ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی اور ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے 7 موبائل ہیلتھ یونٹس سندھ حکومت کے حولے کیے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں جلدی حل نہیں ہو سکتے، لیکن سمت کا تعین ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار کی تقریر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں ، اس معاملے میں پیپلز پارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا۔

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے 7 سے 8 نکات ایسے ہیں جن پر عمل درآمد نہں ہوا۔