چوہدری نثار سے رینجرز کو دیے 4 اختیارات پر بات ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ

Chaudhry Nisar and Qaim Ali Shah

Chaudhry Nisar and Qaim Ali Shah

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو 4 معاملات میں اختیارات دئیے ہیں، چوہدری نثار علی خان کی کراچی آمد پر انہیں اختیارات پر بات ہو گی۔

لاہور میں کورکمانڈر کراچی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک رینجرز کو کراچی میں رکھنا چاہتے ہیں،داعش اور دہشتگرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وفاق اورسندھ مل کر چلیں گے تو دہشت گردی پر بہتر طریقےسے قابو پایا جا سکتا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں تمام مسائل پر کھل کر بات ہوئی، انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کی امید دلائی ہے۔