یوسی عادووال 42 سے چوہدری افتخار وارث کو چیئرمین کا ٹکٹ جاری کردیا

گجرات (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چوہدری قمرزمان کائرہ، چوہدری طاہ رزمان کائرہ یوسی عادووال 42 سے چوہدری افتخار وارث کو چیئرمین کا ٹکٹ جاری کر دیا، اس موقع پرآزاد امیدوار برائے چیئرمین یوسی42عادووال چوہدری افتخاراحمدوارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوسی عادووال سے بہت مضبوط رشتہ ہے اور علاقے کے لوگوں سے مل کر دلی سکون ملتا ہے،ہم نے ہمیشہ دعویٰ نہیں عملی کام پریقین رکھنے والے لوگ ہیں ہم نے ہمیشہ سنگ دھڑے کا ساتھ دیا ہے۔

یوسی عادووال کی عوام سے ہمارے تعلقات موسموں کے پابند نہیں ہرمحاذ پر ہمیشہ عوامی مفاد کی آواز اٹھائی ہیں عوامی خدمت ہمار ا نصب العین ہیںجس کے لئے ہم جدوجہد کرینگے حلقے کی تعمیر وترقی اور لوگوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے یوسی عادووال کی عوام توقعات ہرصورت پورا اترینگے،الیکشن مہم کے آغاز پر یوسی کی عوام نے جوعزت دی ہے ہمیشہ یاد رکھوں گا، انشاء اللہ عوام کی خدمت اور حلقہ کی عوامی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دیں گے اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری عظمت اللہ سیفی،امیدوار جنرل کونسلر چوہدری محمدنواز،چوہدری دلاور حسین، چوہدری غلام سرور، راجہ اعجاز، چوہدری فیضان ودیگر اہلیان علاقہ کی تعداد موجود تھی۔

Gujrat News

Gujrat News