ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

Lalyani Mehfil Milad

Lalyani Mehfil Milad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد مصطفی ۖکاانعقاد۔

ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی، شبیر عثمانی، عمران حنیف خاں، محمد عمران سلفی ، سید طیب حسین رضوی، انور مقارب ودیگر کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے 138چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا۔

تقریب میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، رہنما مسلم لیگ ن شبیر عثمانی، چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، چیئرمین یونین کونسل کھارا انور مقارب، چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ چوہدری خالد محمود،چیئرمین یونین کونسل اوراڑہ سردار تاج ڈوگر، چوہدری عمران حنیف خاں، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، عمر شاہین کے علاوہ سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے مولانا محمد رمضان، مولانا قاری سعید، حافظ غلام رسول، علی عمران، لطیف زاہد ودیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا اور چوہدری سلمان حنیف خاں کو بیٹے کی مبارکباد دی اور درازی عمر کی دعا کی۔

Lalyani Mehfil Milad

Lalyani Mehfil Milad

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126