چوہدری سرور کا مصطفی آباد میں مسز مسعود احمد بھٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب

Chaudhry Sarwar Speech

Chaudhry Sarwar Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گزشتہ تیس سال سے ملک پر قابض حکمران عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، روزانہ پانچ ہزار افراد ئیپاٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں،، عوام کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جا سکا،ملک میں بیروز گاری، مہنگائی اور قانونیت عروج پر ہے۔

زمیندار پریشان ہے،تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر ملک سے مہنگائی بے روز گاری، قانونیت کا خاتمہ کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے، ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا، ملک میں انصاف کی حکمرانی ہو گی، اگر پولیس جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کرے گی تو وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے گے،تعلیمی انقلاب لائیں گے، بیروز گاری ختم کریں گے،ان خیالات کا اظہار سابقہ گورنر پنجاب و آرگنائز پاکستان تحریک انصاف پنجاب چوہدری سرور نے مصطفی آباد میں مسز مسعود احمد بھٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی اصل طاقت تحریک انصاف کے ورکر ہیں، ان کا جائز حق انہیں ہر صورت دلائوں گا،چوہدری سرور نے کہا کہ مسعود احمد بھٹی شہید کی تحریک انصاف اور قصور کی عوام کیلئے دی گئی قربانی کو تحریک انصاف ہمیشہ یاد رکھے گی، اور ان کے خاندان سے وفا کرے گی۔

مسز مسعود احمد بھٹی نے کہا کہ حلقہ پی پی 175سے تحریک انصاف کا ٹکٹ میرا حق ہے ہم آئندہ جزل الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر مسعود احمد بھٹی اور تحریک انصاف کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے،اس موقع پر ضلعی آرگنائزر تحریک انصاف قصور ندیم ہارون رشید خان، میجر(ر) منیر احمد بھٹی، ڈاکٹر منیر اے ملک،عامر بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔