چوہدری شاہد نواز وڑائچ کی کمیونٹی الیکشن مہم زوروں پر پہنچ گئی لوگوں کا بھرپور استقبال

Chaudhry Shahid Nawaz

Chaudhry Shahid Nawaz

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے صدارتی الیکشن جو کہ پانچ مارچ بروز اتوار کو منعقد ہورہے ہیں میں بطور صدارتی امیدوار حصہ لینے والے چوہدری شاہد نواز وڑائچ جو شاہین کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کی الیکشن مہم نے زور پکڑ لیاہے اور بڑے جلوسوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور گھر گھر جاکر الیکشن کے حوالے سے رابطہ ہ بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

چوہدری شاہد نواز وڑائچ جو کہ پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے اس وقت سب سے زیادہ مقبول ہیں جس کی وجہ سابقہ عہدیداران کی جانب سے ناقص کارکردگی اور پاکستانی برادری کے اندر انتشار کی فضا پیدا کرنے کے حوالے سے حسابات میں گڑ بڑ،غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کی سیاست اورپاکسانی اہم شخصیات اور جماعتوں کے افرادکو بدنام کرنے ان پر الزامات اور بد کلامی کرنے جیسے سنگین عوامل کا رد عمل بطور سابقہ صدر اور کے نامزد کردہ مہر جاوید کے لیے پریشان کن ہے۔

اس الیکشن میں یونان کی قریباتمام بڑی سیاسی،سماجی،صحافی،علاقائی،مذہبی جماعتیں اور سرکردہ شخصیات چوہدری شاہد نوازوڑائچ کی حمایت کررہی ہیں جبکہ سابقہ عہدیداران کے قریبی ساتھی جن میں جنرل،سیکریٹری راجہ مجاہد جرال ،خزانچی ،نائب صدر سمیت دیگر افراد بھی ان کا ساتھ چھوڑکر چوہدری شاہد نواز وڑائچ کاساتھ دے رہے ہیں اور تمام پاکستانی برادری کی جانب سے ان کو متفقہ طورپر اپنا نمائندہ نامزدکیاہے۔

اس الیکشن میں دیکھنے میں آرہاہے جیسے یہ ایک امیدوار کا الیکشن ہے جبکہ مخالف فریق مہر جاوید کی سوشل میڈیا اور عوامی رابطہ مہم نہ ہونے کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔