چودھری شجاعت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سالہ توسیع کا مطالبہ

Chaudhry Shujaat Hussain

Chaudhry Shujaat Hussain

لاہور (جیوڈیسک) چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت حلیف جماعتوں کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا گیا ، چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع ہونی چاہیئے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ ق ملٹری کورٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کر دے گی ۔ مسلم لیگ ق، مجلس وحدت المسلمین ، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کا لاہور میں اجلاس ، نو نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین فوجی عدالتوں کے حق میں کھل کر سامنے آ گئے ۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا ملک میں افرا تفری اور بد دیانتی عروج پر ہے اور پاکستان کی بیرونی صورتحال یہ ہے کہ ایران ہم سے دور جا رہا ہے جبکہ افغانستان دور جا چکا ہے۔

شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے انتخابی اصلاحات بارے کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کو انہوں نے اچھا قدم قرار دیا۔