فخر سعادت پور چوہدری طاہر محمود گجر پیرس کی صحافی ساجد محمود کھوکھر سے ملاقات

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) فخر سعادت پور چوہدری طاہر محمود گجر پیرس کی صحافی ساجد محمود کھوکھر سے ملاقات،اہلیہ کو لیڈی کونسلر منتخب ہو نے پر مبارک باد۔ پیر سید فیض الملک شاہ آف شکریلہ شریف،چوہدری نوید عالم، چوہدری بشارت حسین اور چوہدری سفیان گجر بھی ہمراہ تھے۔

چوہدری طاہر محمود گجر پیرس کو اپنی رہائش گاہ آمد اور مبارک باد پیش کر نے پر ان کے ممنون و مشکور ہیں،ساجد محمود کھوکھر۔تفصیل کے مطابق فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت فخر سعادت پور چوہدری طاہر محمود گجر نے اپنے دوستوں پیر سید فیض الملک شاہ آف شکریلہ شریف،چوہدری نوید عالم،چوہدری بشارت حسین اور چوہدری سفیان گجر کے ہمراہ سینئر نائب صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ساجد محمود کھوکھر سے ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات کی۔

ان کی اہلیہ محترمہ کو بلامقابلہ لیڈی کونسلر منتخب ہو نے پر مبارک باد پیش کی اس موقع پر ساجد محمود کھوکھر نے معزز مہمانوں کی آمد اور مبارک باد پیش کر نے پر شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ چوہدری طاہر محمود گجر نہایت شفیق دوست نما بھائی ہیں ان کی محبتوں کا کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔