کراچی میں عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، ترجمان رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے جو لوگوں کو پر تشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ لوگوں کو پرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے جب کہ آج صبح رینجرز کی چیک پوسٹوں پر ہونے والے کریکر حملے اور الزامات اسی کی کڑی ہیں تاہم شہر میں پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصرکے جھانسے میں نہ آئیں اور ایسے عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے والوں کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔