چیچہ وطنی : حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

Voting

Voting

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) چیچہ وطنی میں این اے 162 کے ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔

تحریک انصاف اپنی نشست دوبارہ پانے کیلئے سرگرم ہے جبکہ ن لیگ ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے، پولنگ کے دوارن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، ن لیگ کےچوہدری محمد طفیل جٹ اور پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ نشست عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کی جانب سے اثاثے چھپانے اورنااہلی پر خالی ہوئی تھی۔