چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ایدھی فاونڈیشن کی مالی امداد کیلئے مراسلہ جاری

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایدھی فاونڈیشن کی مالی امداد کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ایدھی فاونڈیشن کی مالی مدد کے لیے پنجاب بھرکی ماتحت عدلیہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 5 ہزار روپے ، ایڈیشنل سیشن ججز 3 ہزار روپے، سول جج 2 ہزار روپے جمع کروا سکتے ہیں جبکہ عدالتی ملازمین 500 روپے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

مراسلہ کے مطابق ججز اور ملازمین 15 جولائی تک پیسے جمع کروا سکتے ہیں۔ مراسلہ میں چیف جسٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ججز اورملازمین اپنی مرضی کے مطابق بھی ایدھی فاونڈیشن کی مدد کر سکتے ہیں۔