چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 ریگولر بنچ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کرینگے

Quetta Bench

Quetta Bench

کوئٹہ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کےدو ریگولر بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آج سے مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر ایک چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی سربرہی میں آج سے دو روز کے لئے کیسز کی سماعت کرے گا۔

بنچ نمبر ایک میں مسٹر جسٹس گلزار احمد شامل ہیں جبکہ سپریم کورٹ کا جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دوسرا بنچ بھی کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

جبکہ ان کے بعد جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل سپریم کورٹ کا ایک ریگولر بنچ بھی کوئٹہ رجسٹری میں یکم سے تین اکتوبر تک مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔ کوئٹہ رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں فیملی لاء ، سروس لاء، ٹیکس، رینٹ و دیگر مختلف معاملات کے کیسز شامل ہیں۔