چیف جسٹس ترکی سے وطن واپس، پاناما لیکس تحقیقات کیلئے 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان

Anwar Zaheer Jamali

Anwar Zaheer Jamali

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی سے وطن واپس پہنچ گئے، حکومت کی طرف سے پاناما لیکس کی تحقیقات پرکمیشن بنانے کے لیے لکھے گئے خط پر 72 گھنٹے میں اہم پیش رفت متوقع ہے ۔ پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن بنے گا یا نہیں، انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہے۔

چیف جسٹس ترکی کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ حکومت نے 22 اپریل کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کا خط لکھا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خط پر طائرانہ نظر ڈال کر ترکی سدھار گئے۔ تاہم اب جیف جسٹس کی واپسی کے بعد کمیشن کے حوالے سے آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔