وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کی گاڑی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر پکڑی گئی

Fake Number Plate Vehicle

Fake Number Plate Vehicle

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایکسائز نے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کی گاڑی جعلی نمبر پلیٹ ہونے پر پکڑ لی، گاڑی مین موجود بیٹے کو گھر بھجوا دیا۔

ای ٹی او زیشان رانجھا کے مطابق ڈیفنس فیز فائو کے علاقے میں ایکسائز نے ناکے پر ایک لینڈ کروزر کو روک کر کاغذات طلب کیے تو گاڑی کا ڈرائیور کاغذات فراہم کرنے سے قاصر رہا۔

ایکسائز نے گاڑی کا ریکارڈ چیک کیا تو گاڑی پر لگایا گیا نمبر جعلی نکلا جبکہ گاڑی کا ایکسائز میں کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

ای ٹی او ذیشان رانجھا نے پرویز خٹک کے بیٹے کو گھر بھجوا دیا جبکہ گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے جبکہ اس کے کاغذات بھی مکمل نہیں ہیں۔