وزیراعلیٰ پنجاب نے بنک ڈکیتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں بنک ڈکیتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ،انہوں نے ڈکیتی کے دوران ملازمین کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بنکوں میں سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔