وزیراعلی پنجاب نے 15 سالہ لڑکے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکےفرحان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے بیان فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فرحان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے قانون کے تحت سخت سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا، شہباز شریف نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کسی بھی صورت براہ راست فائرنگ کا جواز نہیں بنتا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی پنجاب کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔