وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس؛ متعدد امور کا جائزہ

Chief Minister Punjab

Chief Minister Punjab

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر کے منصوبے سمیت دیگر متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر متعدد امورکا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر ملک کی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے، مفاد عامہ کے اس منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے، یہ ادارہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، شعبہ صحت کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی کی جانب سے ہدایت بھی دی گئی کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے حوالے سے اس منصوبے پرقومی جذبے اور محنت سے کام کیا جائے۔