وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) قصور اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 5 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ابوبکر خدا بخش ہوں گے۔

ٹیم ایس ایس پی خالد چیمہ، ڈی ایس پی لیاقت علی اور حساس اداروں کے دو سینئر افسران پر مشتمل ہے۔

ٹیم 14 دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ داخلہ نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست دی تھی۔

لیکن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے اس لیے جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں۔