وزیراعلی پنجاب کا ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ڈسکہ میں پولیس افسر کے ہاتھوں 2 وکیلوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ٹی ایم او ڈسکہ کو معطل کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے اے سی ڈسکہ کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب کو اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری خط لکھیں واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک نے ڈسکہ میں کشیدہ صورتحال کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وہاں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔